نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیو یارک میں آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسٹین سٹاکر اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقاتوں میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو کی اور ان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی دونوں رہنمائوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئیں۔

آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے 1980ء کے عشرے میں اپنے دورہ آسٹریا کی یادیں تازہ کیں۔ کویت کے ولی عہد کے ساتھ عربی میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کی دیرینہ دوستی اور شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کی دوستی کو دائمی و لازوال قرار دیا۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ, لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا. وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے. اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں.

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • محمد شہباز شریف کی کرسچن اسٹاکر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
  • صدر ٹرمپ نے خطاب میں اہم باتیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • سعودی مفتیِ اعظم کا انتقال، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تعزیت
  • وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے، عالمی رہنماؤں سے اہم گفتگو متوقع
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ
  • جنرل اسمبلی اجلاس:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیو یارک کیلئےروانہ