امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

نیویارک:(آئی پی ایس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے خوشگوار اور غیر رسمی ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات چند برس میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا، وزیر آئی ٹی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز شریف امریکی صدر

پڑھیں:

پاکستان میں گوگل کے دفاتر کا قیام، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند قرار دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا گوگل نے پاکستان میں AI موڈ متعارف کروا دیا

ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سے برآمدی صنعت کی ترقی اور زرِ مبادلہ میں اضافہ ہو گا، روزِ اوّل سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کے لیے اقدامات کو اولین ترجیح دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں با اختیار بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کر کے ترقی کے لیے وسائل فراہم کر رہی ہے، ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کے لیے آئی ٹی شعبے کے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے مزید اقدامات پر کام تیزی سے جاری ہے، آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے وفاقی وزیرِ آئی ٹی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان میں گوگل کے دفاتر کا قیام، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت