Juraat:
2025-09-24@09:42:25 GMT

وزیراعظم کی کل وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات طے

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

وزیراعظم کی کل وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات طے

ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، فیلڈ مارشل کی موجودگی کا امکان
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی،سفارتی ذرائع
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شریک ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ اجلاس میں موجود ہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔ آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سے ملاقات

پڑھیں:

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم نیو یارک کیلئے روانہ

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ ہوگئے۔ 

لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کہا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں.

گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • اقوام متحدہ اجلاس میں ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
  • جنرل اسمبلی اجلاس:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیو یارک کیلئےروانہ
  • وزیراعظم لندن سے نیویارک روانہ
  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم نیو یارک کیلئے روانہ
  • وزیراعظم آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے