امریکی سیکریٹ سروس نے اقوام متحدہ اجلاس سے قبل نیویارک کو ممکنہ بڑے خطرے سے بچالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز

نیو یارک(آئی پی ایس ) امریکا کی سیکریٹ سروس نے کہا کہ اس نے ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز کا ایسا نیٹ ورک تباہ کیا ہے جو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو خراب کر سکتا تھا۔امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق یہ سم کارڈز نہ صرف بذریعہ فون دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے بلکہ ان کا استعمال ٹیلی کمیونیکیشن حملوں کے لیے بھی کیا جاسکتا تھا جن میں موبائل فون کے ٹاورز کو بند کرنا، موبائل سروسز کو جام کرنا اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان خفیہ بات چیت کی سہولت دینا بھی شامل ہوسکتا تھا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس منگل کو نیو یارک میں شروع ہوا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا۔سیکریٹ سروس نے کہا کہ جن سم کارڈز کو ضبط کیا گیا وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کی جگہ سے 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے کے اندر تھے، اس لیے ایجنسی نے فوری طور پر اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تاکہ نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں کسی بڑی خرابی سے بچا جاسکے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ ان سم کارڈز کی جانچ جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان سم کارڈز کے ذریعے ایسے افراد کے ساتھ بات چیت کی جا رہی تھی جو وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں ہیں۔سیکریٹ سروس نے جو تصاویر شیئر کیں، ان میں ٹیلی کمیونیکیشن آلات سے جڑے ہوئے متعدد سم کارڈز بھی دکھائے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے؛ ٹرمپ کی پہلے مسلم میئر صادق خان کیخلاف ہرزہ سرائی شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی.

.. یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے:انتونیو گوتریس اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیکریٹ سروس نے اقوام متحدہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک روانہ ہو گئے۔

لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کیوں خطاب نہیں کر رہے؟

وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جبکہ اجلاس کے موقع پر ان کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی لندن سے نیویارک لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
  • وزیراعظم اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم لندن سے نیویارک روانہ
  • اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے