Jang News:
2025-09-24@02:21:03 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
فوٹو: جیو نیوز /اسکرین گریب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر اور وزیرِاعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پراسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی صورتحال پر منتخب اسلامی ممالک کے سربراہان سے آج ملاقات کر یں گے اس اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شر یک ہونگے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والا یہ اجلاس قطر اور امریکہ کی میزبانی میں ہو رہا ہے . اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، قطر، مصر، ،ترکی، اردون، انڈونیشیا اور پاکستان کو مدعو کیا گیا ہے امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ملاقات کے لیے جو دعوت نامہ بھجوایا ہے اس کے تحت یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے ہو گی.(جاری ہے)
وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرلین لیویٹ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات میں غزہ میں جنگ بند ہونے کے مجوزہ منصوبہ پیش کریں گے ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ اس ملاقات سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے.
بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکہ کی تا ریخی کامیابیوں کا ذکر کریں گے اور بتائیں گے آٹھ ماہ کے دوران انہوں نے دنیا میں سات جنگوں کو رکوایا ہے وائٹ ہاﺅس کے مطابق صدر ٹرمپ نیویارک میں عشائیے کی میزبانی کریں گے جس میں سو سے زیادہ عالمی رہنما شرکت کریں گے. امریکہ کے مغربی اتحادی ممالک کے جانب فلسطین کو یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر کیرلین لیویٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ صدر کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سے متفق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ اس سے اقدام جنگ ختم نہیں ہو گی اور نہ ہی مغوی رہا ہوں گے بلکہ یہ حماس کو نوازنے کے مترادف ہے . دوسری جانب وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی راہنماﺅں کی ملاقات میں شرکت کریں گے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اس ملاقات کا ایجنڈا تو واضح نہیں ہے کہ لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے اور وہ ممکنہ طور پر امریکی صدر سے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباﺅبڑھانے کا اصرار کریں گے.