ایشیائی ترقیاتی بنک ریجنل ہیڈ کی عبدالعلیم خان سے ملاقات‘ مزید سرمایہ کاری کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ریجنل ہیڈ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات میں پاکستان میں مختلف شعبوں بالخصوص ذرائع آمدورفت میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیتے ہوئے رواں پروگرام کے لئے پاکستان کو اہم ملک قرار دیا ہے۔ وفد کے ہمراہ ہونے والی ملاقات و اجلاس میں اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ نے عبدالعلیم خان کو نومبر میں ہونے والی عالمی ’’بشکیک کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ عبدالعلیم خان نے اے ڈی بی کی ریجنل ہیڈ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے پارٹنرشپ اہم ہے اور اس بینک کا پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند امر ہے۔ پاکستان میں کمیونیکیشن، ریلویز اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔ دیگر ممالک کی انویسٹمنٹ میں دلچسپی اور اس ضمن میں "کاریک" کا کردار اہم ہے جبکہ مختلف ممالک کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ایک چھت تلے اکٹھا ہونا مثبت قدم ہے۔ ایران، افغانستان اور چین کے راستے تجارتی راہداریوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔ مختلف ممالک کے مابین پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹس کا اجراء، ریلوے ٹریک اور شاہراہوں کی تعمیر ضروری امر ہے۔ پاکستان نے ویزوں کے اجراء میں غیر معمولی پیشرفت کی ہے اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کو 24گھنٹوں میں ملٹی پل ویزوں کا اجراء ممکن بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے تجویز پیش کی کہ "کاریک"میں شامل ممالک "سارک " کی طرز پر ویزوں کا اجراء اور باہمی رابطوں کا فروغ ممکن بنا سکتے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ریجنل ہیڈ اور وفد کے ارکان نے اجلاس کو بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں مزید انویسٹمنٹ کرے گا جبکہ بی ٹو بی اور جی ٹو جی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد:ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے صدرشیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-01-27