پاکستان میں غربت کتنی بڑھ گئی؟ عالمی بینک کی تفصیلی رپورٹ آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی موجودہ شرح 25.3 فیصد ہے۔ اور گز شتہ 3 سال میں غربت کی شرح میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2022 میں پاکستان میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق 24-2023 میں غربت کی شرح بڑھ کر 24.
2015 سے 2018 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ ایک فیصد کمی ہوئی۔ اور 2022 کے بعد غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 2020 میں غربت کی شرح میں کورونا کے بعد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 19-2018 کے بعد ہاؤس ہولڈ سروے نہیں کیا گیا۔ زرعی انکم کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن سے غربت کی شرح کم ہو رہی ہے۔ اور 57 فیصد نان ایگری انکم سے غربت کم ہوئی۔ جبکہ 18 فیصد زرعی آمدن سے غربت کم ہوئی۔ترسیلات زر اور دیگر شعبوں میں آمدن بڑھنے سے غربت کم ہوئی۔ 2011 سے 2021 میں لوگوں کی آمدن میں صرف 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ کم آمدن شعبوں میں 85 فیصد لوگ ملازمت کرتے ہیں۔ اور غیر رسمی شعبوں میں 95 فیصد لوگ ملازمت کرتے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 60 سے 80 فیصد شہری علاقوں میں مقیم ہے۔ اور 39 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان میں غربت کی میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا
پڑھیں:
گورنر سندھ سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل 140(A) پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے مؤقف، آرٹیکل 140(A) پر عمل درآمد اور بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔