data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیا۔

نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ملاقات میں معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنیات، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی پر تفصیلی بات ہوئی۔ ان کے مطابق امریکا تجارت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا منصفانہ تعین ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے باہمی مفاد میں کیے جائیں گے۔

 بھارت کے خلاف جنگ پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 سے 10 مئی کے دوران پاکستانی افواج نے بہادری سے ہندوستان کو جنگ میں شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی نصرت سے افواج پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دانشمندی سے افواج پاکستان کی قیادت کی اور اسی دوران اعلان کیا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق “ہم نے ان کے سات طیارے مار گرائے، ہر محاذ پر حملے کیے، ان کا حوصلہ ٹوٹ گیا اور آخرکار وہ جنگ بندی پر مجبور ہوگئے۔”

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کا داعی قرار دیدیا

وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میںامریکی صدر کی دلیرانہ، جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیا۔ وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کی دلیرانہ، جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا، خصوصاً اُن کی وہ پہل جس کے تحت انہوں نے رواں ہفتے نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم راہنماؤں کو مدعو کیا تاکہ غزہ اور مغربی کنارے میں امن کی بحالی کے لیے تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان رواں سال طے پانے والے ٹیرف (محصولات) معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک-امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے سودمند ہوں گے۔

اس سلسلہ میں وزیرِاعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے علاقائی سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی، وزیراعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی امریکی صدر کی طرف سے کی گئی عوامی توثیق پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِاعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، شہبازشریف 
  • ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کی ہدایت دی، وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • امریکی صدر سے ملاقات بہت حوصلہ افزا تھی،امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیارہے‘ شہبازشریف
  • صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے، وزیراعظم
  • ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: وزیراعظم  
  • امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکی صدر سے ملاقات بہت حوصلہ افزا تھی، شہباز شریف
  • امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور
  • شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کا داعی قرار دیدیا