پاکستان فٹبال ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کی واپسی، فیڈریشن نے موقع دینے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
میلبرن سٹی کے احمد فراز گلزاری اور ویلز کے رہکسم اے ایف سی کلب میں کھیلنے والے عمر نواز بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ عمر نواز سانحہ اے پی ایس کے متاثر احمد نواز کے بھائی ہیں۔
عادل نبی، اعتزاز حسین، حارث زیب اور آؤٹس خان کو بھی پہلی بار قومی فٹبال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غیر محفوظ شہر میں فٹبال ورلڈ کپ میچ نہیں ہوں گے، ٹرمپ کا انتباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کسی شہر کو فٹبال ورلڈکپ کے لیے غیر محفوظ سمجھا گیا تو وہاں میچز کرانے کے بجائے دوسرے شہروں کو ترجیح دی جائے گی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں 25 ستمبر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں محسوس ہوا کہ امریکا کا کوئی شہر فٹبال ورلڈکپ کے لیے محفوظ نہیں تو وہ فوری طور پر میچز کو کسی اور شہر منتقل کردیں گے۔
صحافیوں نے جب سان فرانسسکو اور سیٹل جیسے شہروں کے حوالے سے سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ شہر محفوظ ہوں، لیکن اگر ذرا سا بھی خدشہ ہوا تو وہاں میچ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور متبادل مقام پر منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق امریکی شہروں سان فرانسسکو اور سیٹل میں 6،6 میچز ہوں گے، اور یہ شہر ان ریاستوں میں واقع ہیں جہاں ڈیموکریٹس کی حکومت ہے۔