مقبول اداکار ہمایوں سعید نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئی صلاحیتوں کو متعارف کروانے کے لیے ایک منفرد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام نوجوانوں کو صنعت میں داخل ہونے کا پرکشش موقع فراہم کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ ان نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی شعبوں میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صنعت کے مختلف شعبوں میں شرکت کے لیے درکار عہدوں کی ایک وسیع فہرست بھی شیئر کی۔

اس ٹیلنٹ ہنٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کےلیے کسی خاص تعلیمی قابلیت یا پچھلے تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی۔ ہمایوں سعید نے واضح کیا کہ منتخب ہونے والے افراد کو قیادت کے کرداروں کی تربیت دی جائے گی، جس میں جذبہ اور عزم کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

اداکار نے نوجوان گریجویٹس کو خصوصی طور پر اس پروگرام میں حصہ لینے کی ترغیب دی ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ اس کے لیے عمر کی کوئی مخصوص حد مقرر نہیں کی گئی۔

یہ اقدام انڈسٹری میں نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جارہا ہے، جس سے نوجوانوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہمایوں سعید نے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات: صحت اورڈیجیٹل شعبوں مل کر کام کرنے پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی اور صحت و ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں حالیہ 2025 کے سیلاب کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے فراخ دلانہ عطیے پر اظہارِ تشکر کیا، اور 2022 کے سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کی نمایاں امدادی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔جبکہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے، حفاظتی ٹیکہ جات اور غذائیت میں بہتری، نیز مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی قیمتی معاونت کو سراہا۔

انہوں نے معاشی اصلاحات، کیش لیس ڈیجیٹائزیشن اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے گیٹس فاؤنڈیشن کے عملی، مثبت اور قیمتی تعاون کا خاص طور پر اعتراف کیا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت، غذائیت، ڈیجیٹل تبدیلی اور ملک کی وسیع تر سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان فٹبال ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کی واپسی، فیڈریشن نے موقع دینے کا فیصلہ کرلیا
  • ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا
  • کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی کو آباد کی جانب سے منعقدہ تعمیراتی مٹیریل کی نمائش کے موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی شیلڈ پیش کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا مفت آئی ٹی ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کااعلان
  • چین نے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے لیے نیا ’کے‘ ویزا متعارف کرادیا
  • وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات: صحت اورڈیجیٹل شعبوں مل کر کام کرنے پر اتفاق
  • پولیس پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری
  • پولیس پارٹی پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خطے میں نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینے کا آغاز ہے؛ ایران