جماعت اسلامی کا مفت آئی ٹی ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ضلع مہمند(آئی این پی )جماعت اسلامی پاکستان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع مہمند کے طلباء وطالبات کے لیے جدید دور کے فری آئی ٹی ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور سکول و کالجز کے طلباء و طالبات کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کی مدد سے ہنر حاصل کر کے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔جماعت اسلامی پاکستان ضلع مہمند کے امیر محمد سعید خان ،الخدمت فاؤنڈیشن مہمند کے صدر ڈاکٹر اسرار علی ، مثمر شاہ، عبد القدیر خان نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کی ویژن جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے دیا ہے۔ پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اٹی ٹی کورسز مکمل طور پر مفت ہوں گے اور آن لائن کیے جائیں گے، جن میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس، ویڈیو ایڈیٹنگ ، گرافِکس ڈیزائن ، ایمزون ، ایپ ڈویلپمنٹ سمیت 28 سے زائد کورسز شامل ہیں۔ پروگرام میں داخلہ آسان ہوگا اور پورے ضلع میں نوجوان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، خاص طور پر خواتین کو بھی گھر بیٹھے اس پروگرام کا حصہ بننے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر اسرار علی نے کہا کہ مہمند میں ایک سنٹر قائم کیا جائے گا جہاں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی اور ضرورت کے مطابق مزید سنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو اس نادر موقع سے بھرپور فائدہ حاصل ہو۔انہوںنے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے تاکہ وہ جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر بہتر مستقبل بنا سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
عبدالواسع کے بیرونِ ملک دورے پر صابرحسین اعوان قائم مقام امیرصوبہ جماعت اسلامی مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی صوبہ عبدالواسع کے بیرونِ ملک دورے کے باعث ان کی عدم موجودگی میںصابر حسین اعوان قائم مقام امیر صوبہ جبکہ سہیل احمد بابر راہی قائم مقام قیم صوبہ جماعت اسلامی خیبر پختو نخوا وسطی ہوں گے۔انہوں نے امیر صوبہ کی ذمہ داری کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر مولانا ہدایت اللہ ، حاجی محمد اسلم (نائب امرا صوبہ)، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔