Nawaiwaqt:
2025-09-27@12:46:41 GMT

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹرسائیکل اور بیل گاڑی میں خوفناک تصادم

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹرسائیکل اور بیل گاڑی میں خوفناک تصادم

 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹرسائیکل اور بیل گاڑی میں خوفناک تصادم ہوگیا۔لنک روڈ 346 جی بی پر میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے، حادثے میں شوہر عدنان خالد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی،حادثے کی اطلاع پر پولیس حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے عدنان اور زخمی شازیہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بیل گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی، فرار ہونے والے بیل گاڑی کے ڈرائیور کی بھی تلاش شروع کردی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد زخمی

کراچی:

 نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔

کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود بھی معمولی نوعیت کا زخمی ہوا ہے۔ تاہم کار سوار شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسافربس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی میں تصادم، 8افراد جھلس کر ہلاک
  • پنجگور میں مسافر بس اور ایرانی تیل سے بھری گاڑی میں تصادم، 8 افراد جھلس کر جاں بحق، 3 زخمی
  • پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق
  • پنجگور؛ پٹرول سے لدی گاڑی اور بس میں تصادم،8 افراد جاں بحق
  • جہانیاں: گاڑی کی کنٹینر سے ٹکر، حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان،مزداٹرک خوفناک حادثے کا شکار، 13جاں بحق
  • ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق