پشاور:

ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، شاہراہِ فیصل پر ٹریفک حادثہ، بائیک رائیڈر جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، جس میں 19 سالہ حسیب ولد جاوید جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق نوجوان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایدھی کے مطابق متوفی نوجوان رنچھور لائن کا رہائشی اور ایک موٹر بائیک رائیڈر تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں منی بس کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان: منی ٹرک بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگرا، 11 افراد جاں بحق
  • کراچی، شاہراہِ فیصل پر ٹریفک حادثہ، بائیک رائیڈر جاں بحق
  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • موٹروے ایم 4 کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد جہنم واصل