کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 19 سالہ موسیٰ اور 19 سالہ فہد شامل ہیں۔
جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شان چورنگی سے چمڑا چورنگی کی طرف آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔