سلواکیہ: دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپی ملک سلواکیہ میں 2 ٹرینوں میں خوفناک تصادم کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق سلواکیہ کے وزیرداخلہ میٹوس سٹواج نے ریل حادثے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ کے مطابق حادثہ دارالحکومت براٹیسلاوا سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ حادثے میں فوری طور پر کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں سلواکیہ میں گزشتہ ماہ ٹرینوں کے حادثے میں 91 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل بھارت کے چھتیس گڑھ کے بلاسپور ضلع میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، کوربا پسنجر ٹرین جیارام نگر اسٹیشن کے قریب کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں کم از کم 11 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ٹرین سے نکال کر اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے پنڈی گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص گاڑی کے اندر پھنسا ہوا تھا جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا۔