سدرہ امین ‘حارث رئوف کا6 کا نشان ‘بھارتیوں کو 6طیارے یا د آگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد کرادیا۔بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا اشارہ بھی کیا۔حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل 2 سنچریاں بنا کر جہاں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا وہیں 6 کا اشارہ کرنے پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔ سدرہ امین نے پہلے ون ڈے میں 121 جبکہ دوسرے میں 122 رنز بنائے اور چھٹی سنچری مکمل کی۔ سدرہ امین لگاتار 2 ون ڈے سنچریاں بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔ چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کرنے پر سدرہ امین نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا تو بھارتیوں کو معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے اپنے 6 طیارے یاد آ گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھا دیا کہ پاکستانی کرکٹر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا نشان
پڑھیں:
مداحوں نے سدرہ نیازی کو کترینہ کی ’ہمشکل‘ قرار دے دیا
پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی اپنی حالیہ ٹی وی پرفارمنس اور اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اپنے حالیہ ڈرامے ’سنول یار پیا‘ میں وہ سسی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو سنول کی ماضی کی محبت ہے۔ ایک مخصوص سین میں ان کے سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور خصوصاً ان کے چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ملانا شروع کر دیا ہے۔ بعض صارفین نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ شکل و صورت میں بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور یامی گوتم سے بھی مماثلت رکھتی ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سدرہ نیازی کی اسکرین پر موجودگی اور خوبصورتی ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سے بھی زیادہ نمایاں ہے۔
سدرہ نیازی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری، خوبصورتی اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے اور انہیں بطور مرکزی اداکارہ کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔