data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہیں جہاں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پچھلے میچ کی اپنی حرکت سے باز نہیں آئے اور ایک مرتبہ پھر ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملائے بغیر چلے گئے۔

ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ٹاس پر نظریں جمی ہوئی تھیں اور انتظار کیا جا رہا تھا کہ اتنے بڑے تنازع کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہر کرتے ہیں یا اپنی پرانی ڈگر پر ہوں گے۔

میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ اور بھارت کے سابق کرکٹر روی شاستری کی موجودگی میں ٹاس ہوا اور سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ سنایا اور سلمان علی آغا سے ہاتھ ملائے بغیر چلے گئے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ میچ میں ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا تھا، جس کے بعد بڑا تنازع کھڑا ہوا تھا اور میچ ریفری بھی اس کی زد میں آگئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شاہین شاہ آفریدی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کر نے والے32 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس تیز بولرنے جنوبی افریقا کے خلاف فیصل آباد میں منگل (4نومبر) کو کھیلے گئے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی۔ وہ اپنا پہلا ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے۔
شاہین شاہ آٖفریدی نے66 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کی کپتانی کی ہے۔ وہ2024 میں پانچ ٹوینٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں جس میں سے ایک میچ میں انہیں کامیابی ملی تھی اور چار میں شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی پانچٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں وہ پاکستان کے کپتان تھے۔انہوں نے آکلینڈ میں12 جنوری2024 کو پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کو46 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اسی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں جو21 جنوری2024 کو کھیلا گیا تھا، پاکستان کی42 رنزکی کامیابی شاہین شا ہ آفریدی کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد کامیابی تھی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی انتخاب عالم تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے کرائسٹ چرچ میں11 فروری1973 کو جب اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا تو انتخاب عالم اس میں پاکستان کے کپتان تھے۔ اس میچ میں پاکستان کو22 رن سے شکست ہوئی تھی۔ اس میچ کے بعد انتخاب عالم نے انگلینڈکے خلاف دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اور دونوں میں جیت دلائی۔ناٹنگھم میں31 اگست1974 کو پاکستان نے انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دی جبکہ تین دن بعد لیڈز میں اس نے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ انتخاب عالم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں سے دو میں اس کو جیت ملی اور ایک میں شکست ہوئی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت سب سے زیادہ میچوں میں عمران خان نے کی ہے۔انہوں نے1982 اور1992 کے درمیان جن139 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اس میں سے75 میچوں میں انہوں نے جیت دلائی اور59 میچوں میں انہیں شکست ہوئی۔ایک میچ انکی قیادت میں ٹائی رہا جبکہ چار میچ نامکمل رہے۔انہوں نے آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ میں1992 میں ہوئے عالمی کپ میں پاکستان کو چمپیئن بنوایاتھا۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان سے زیادہ میچ کوئی دوسرا پاکستانی کپتان نہیںجیتا۔
وسیم اکرم نے1993 اور2000 کے درمیان109 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میںپاکستان کی قیادت کی جس میں سے66 میچوں میں انہوں نے جیت دلائی اور41 میچوں میں انکی قیادت میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ انکی قیادت میں دو میچ ٹائی بھی رہے تھے۔ انہوں نے1999 میں ہوئے عالمی کپ میں پاکستان کو فائنل میں ضرور پہنچایا تھا مگر فائنل میں آسڑیلیا کے ہاتھوں پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شلست ہوئی تھی۔

سید پرویز قیصر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایشز سیریز ، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟
  • کھلاڑیوں کو پاکستانی پلیئرز سے مصافحہ یا ہائی فائیو سے نہیں روکیں گے، ہاکی انڈیا
  • ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان
  • آئی سی سی کا دوغلا پن ‘حارث رئوف 2میچوں کیلئے معطل‘بھارتی کپتان پر صرف جرمانہ
  • کپتان کی مردم شناسی اور زرداری کا جادو!
  • شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • بھارت بیرون ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ تاجکستان کا عینی ائربیس خالی کردیا
  • بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی