امریکی نائب صدر اور بزنس ویمن کے درمیان معاشقہ؟ ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور معروف بزنس ویمن ایریکا کرک کے معاشقے چرچے ہونے لگے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے امریکی نائب صدر کی دوسری شادی کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔
یہ ویڈیو مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک ایونٹ کی ہے جس میں ایریکا کرک کو نائب امریکی صدر سے گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو پر پھیلنے والی افواہوں کو اس بات سے بھی تقویت ملی کہ نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے بھی ایسی ہی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
There’s a lot of controversy over this hug between Erika Kirk and JD Vance.                
      
				
Imagine being outraged over a 2.5 second hug between friends?
Help me understand. pic.twitter.com/FIuYGpqsh7 — brittany (@by__brittany) October 31, 2025
انھوں نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آئندہ برس کے آخر تک ایریکا کرک سے شادی کریں گے۔
مصنفہ نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ جے ڈی وینس ایریکا سے دوسری شادی کرنے سے قبل اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدیں گے۔
یاد رہے کہ ایریکا صدر ٹرمپ کے دوست قدامت پسند چارلی کرک کی بیوہ ہیں جنھیں حال ہی میں ایک یونی ورسٹی میں لیکچر کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔
چارلی کرک نے 2012 میں 'ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے' نام کی تنظیم قائم کی تھی جو طلبا میں قدامت پسندی کو فروغ دیتی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔