ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، ریسلر انعام بٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ نے گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
انعام بٹ نے کہا کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، بھارت سے فائنل جیتنے کیلئے پوری ٹیم یکجا ہوکر کھیلے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔
خیال رہے کہ کل ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔یوں تو ایشیا کپ کی تاریخ تقریباً 41 سال پرانی ہے تاہم یہ ایک ناقابل یقین بات ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔
پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی فائنل میں مدمقابل نہ آسکیں۔یہ پہلا موقع ہے جب روایتی حریف فائنل میں ٹکرائیں گے۔
گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے تاہم کپتان سلمان آغا فائنل میں جیت کے لیے پر امید ہیں۔شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے چھ اور پاکستان نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں ملاقات کے دوران ترک صدر اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ایشیاکپ: پاکستان کا تباہ کن آغاز، بنگلہ دیش کی 44 پر 4 وکٹیں گر گئیں ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف ایشیا کپ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی صاحبزادہ فرحان اہم کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم