Islam Times:
2025-09-27@15:41:16 GMT

لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر سے علی لاریجانی کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر سے علی لاریجانی کی ملاقات

صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں بہت کم وقت کے بعد، پھر سے اس اہم ملک لبنان میں موجود ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ "علی لاریجانی"، حزب الله لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" کی شہادت کی پہلی برسی میں شرکت کے لئے بیروت میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ واضح رہے كہ علی لاریجانی، قومی سلامتی کونسل کی سربراہی پر فائز ہونے کے بعد دوسری دفعہ لبنان گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے آج بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں بہت کم وقت کے بعد، پھر سے اس اہم ملک لبنان میں موجود ہوں۔ فطری طور پر اس سفر کا ایک اہم مقصد لبنانی شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنا ہے۔ ان عزیز شہداء نے لبنان کی سرزمین کی حفاظت کی، جن میں شہید حسن نصر الله اور شہید سید ہاشم صفی الدین سرفہرست ہیں۔ علی لاریجانی نے کہا كہ اس مختصر سے موقع پر جب ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں، دیگر ملاقاتیں بھی ہوں گی جنہیں ہم تمام ممالک کے لئے فائدہ مند ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی لاریجانی کے بعد

پڑھیں:

پی ٹی آئی ارکان کے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے دیے گئے استعفے کب منظور ہوں گے؟

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے ہیں البتہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے تاحال یہ استعفے منظور نہیں کیے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ارکان کو پھر سے کمیٹیوں میں لایا جائے تاکہ پارلیمانی کمیٹیوں کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا مؤقف

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے داخل دفتر کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے بھی فی الحال استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور معاملے پر پارٹی قیادت سے مزید گفتگو کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ سینیٹ سیکریٹریٹ کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو جو کمیٹیوں کے سربراہ ہیں ان کی مراعات جاری رکھی جائیں۔

کمیٹیوں کی کارروائی کی صورتحال

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے مستعفی ہونے کے بعد تو کمیٹیوں کی کارروائی رک گئی ہے البتہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی جاری رہے گی، اپوزیشن چیئرمین کمیٹی کی عدم موجودگی میں دیگر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی کمیٹی کی سربراہی کرے گا تاہم اجلاس جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز نے سرکاری گاڑیاں واپس کیوں نہیں کیں؟

مراعات سے متعلق انکشافات

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے مستعفی چیئرمینوں کی اکثریت کا مراعات ابھی بھی لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے 8 چیئرمینوں میں سے صرف 3 نے سرکاری گاڑیاں اور اسٹاف واپس کیا ہے، ان میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر، چیف وہپ عامر ڈوگر اور رائے حسن نواز شامل ہیں، جبکہ 5 سابق چیئرمینوں نے ابھی تک گاڑیاں اور اسٹاف واپس نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ارکان کا کہنا ہے کہ ابھی استعفے منظور نہیں ہوئے اس لیے گاڑیاں اور اسٹاف کیوں واپس کریں۔

کمیٹیوں کی سربراہی سے محرومی

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کے باعث پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 5 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو چکی ہے جبکہ سینیٹ کمیٹیوں سے استعفے کے باعث پی ٹی آئی 8 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیکر پی ٹی آئی پی ٹی آئی استعفے چیئرمین سینیٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی

متعلقہ مضامین

  • شہید سید حسن نصراللہ کے ورثے سے خوف و ہراس
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 ستمبر  کی شام 5 بجے طلب
  • ایران نے تین یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا
  • آج سب پر واضح ہو چکا ہے کہ صیہونی رژیم کسی پر رحم نہیں کر رہی، علی لاریجانی
  • اسرائیل کا فلوٹیلا پر حملہ جنگی جرم ہے، فرانسیسی رکن پارلیمنٹ کی مذمت
  • لبنان، شہید مقاومت کی پہلی برسی کے منتظمین کی گرفتاری کا حکم جاری
  • جرمن رکن پارلیمنٹ کی اپنے بچے کو گود میں اٹھائے بجٹ تقریر
  • پی ٹی آئی ارکان کے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے دیے گئے استعفے کب منظور ہوں گے؟
  • فریقین کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے حتمی حل موجود ہے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان