data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس معاہدے میں ایران کو  بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا کہنا تھا کہ او آئی سی کو  نیٹو  کی طرز   پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج  تشکیل دینی چاہیے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا کہنا تھا پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو  صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیے،کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔

27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی ،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کا نام مٹ جائے گا،مشتاق غنی

اس سے قبل صدر  ایف  پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  اور  وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ  پاکستان امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین اثاثےکی مانند ہے، پاکستان  اور  ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  میڈیکل، توانائی  اور  بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانےکے  وسیع مواقع ہیں

پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک۔۔۔ اسحاق ڈار، ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے معلم قاری عبدالمنان ناصر ملاقات کررہے ہیں
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی ملاقات
  • گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کی ملاقات، تجارت سمیت دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل ملاقات کر رہی ہیں
  • کراچی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد قالیباف کی مزار قائدؒ پر حاضری
  • ڈاکٹر باقر قالیباف کراچی پہنچ گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے استبال کیا
  • کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، گورنر سندھ
  • ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی
  • ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی