بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا اور فلپائن کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کا تاریخی سنگِ میل ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سینیٹر ندیم احمد بھٹو، سینیٹر سرمد علی ودیگر سمیت سینئر افسران کی جانب سے غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سینیٹ آف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر جنرل طارق بن وحید نے متعدد وفود کا خیر مقدم کیا۔
سعودی عرب کے وفد کی قیادت نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں، کینیا کے ڈپٹی سپیکر فراح مالم محمد اور فلسطینی سپیکر روحی احمد محمد فتوح کی قیادت میں وفود پاکستان پہنچے۔
آذربائیجان کے ڈپٹی سپیکر علی احمد یوف اور ازبکستان کے ڈپٹی چیئرمین صودق سیفووف کی سربراہی میں وفود شریک ہیں، مراکش کے سپیکر محمد ولد الرشید، روانڈا کے سینیٹ صدر فرانکیوس ژیویر اور مالدیپ کے سپیکر عبد الرحیم عبداللہ کے وفود بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
ملائیشیا کے نائب صدر ایوانِ بالا نور جزلان بن محمد اور فلپائن کے پارلیمانی وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
بارباڈوس کے سپیکر آرتھر یوجین ہولڈر اور سیربیا کے ڈپٹی سپیکر ایڈن ڈرلیک کی قیادت میں وفود کا پاکستان آمد پر پرجوش استقبال کیا گیا، الجیریا کے پارلیمانی وفد کی قیادت رکنِ پارلیمنٹ سعد اروس کر رہے ہیں۔
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دوراندیش قیادت اور پارلیمانی سفارتکاری کا عملی مظہر ہے، اس سے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا ’ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے دلچسپ ریمارکس ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا ستائیسویں آئینی ترمیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، عطاءاللہ تارڑ حیرت ہے جنہوں نے الیکشن کا فیصلہ دیا، پھر ڈویژن بینچ میں بیٹھ کر معطل کر دیا، جسٹس محسن ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جوابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پہنچ گئے کی قیادت کے ڈپٹی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی جے یو آئی کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت دے دی۔
پی ٹی آئی کا وفد پشاور میں جے یو آئی کے سیکریٹریٹ پہنچا اور پارٹی کی قیادت کو جنید اکبر کا خط دیا۔
اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطا الحق اور پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کی۔
مولانا عطا الحق کا کہنا تھا کہ امن جرگہ سے متعلق پی ٹی آئی کے عزم کو سراہتے ہیں، جرگہ ہمارے صوبے کی روایت ہے، صوبائی شوریٰ کا اجلاس بلا کر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔
علی اصغر نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت کو جنید اکبر کا خط دیا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پرعزم ہیں کہ سب کی مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔