والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے جب سیاست میں آئی تو میرے والد نواز شریف ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن مجھے یقین ہے کہ آج انہیں مجھ پر فخر ہوگا۔
پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران مریم نواز سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے پاکستان نیوی نے قابل قدر کردارادا کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا بیٹیوں کو مواقع دیں، اعتماد اور حوصلہ دیں، وہ آگے بڑھیں گی اور ترقی کریں گی ، قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں، ووٹ خدمت اورکام پر دیں۔
ان کا کہنا تھا پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ تر بنانا چاہتے ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ ماضی کی روایات کی نفی کی، نئی اپروچ اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دیا، خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا۔
مریم نواز کا کہنا تھا والد نواز شریف میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کاشکار تھے، لیکن میں نے آہستہ آہستہ سیاسی امور کو سمجھنا شروع کیا، آج یقین ہے والد مجھ پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیاکپ کا تاریخی میچ کل ہوگا، فائنل سے قبل روایتی فوٹو شوٹ نہ کرائے جانے کا امکان سی پیک فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، پاک چین شراکت داری تاریخی مرحلے میں داخل بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستان اقوام متحدہ اجلاس؛ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت خالصتان ریفرنڈم کا اعلان: سکھ رہنماؤں نے بھارت کو للکار دیا سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں دوبارہ لاگو، چین اور روس کی قرارداد ناکام کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کا جامعۃ الرشید احسن آباد کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاست میں ا ہچکچاہٹ کا مریم نواز یقین ہے کا کہنا
پڑھیں:
مریم نواز کے بیانات تفرقہ پیدا کرنے والے اور تنگ نظری پر مشتمل ہیں، پیپلز پارٹی
پی پی رہنما شازیہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں۔ جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے۔ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں۔ جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بے گھر سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا کب سے جرم بن گیا؟ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد مانگی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی تعریف کی لیکن وفاقی حکومت سے کہا کہ قدرتی آفت میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے بجلی بلز میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں مطالبات تسلیم کیے۔ وزیراعظم کو فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنا چاہیے، جیسا کہ انہوں نے 2022ء میں کیا تھا۔ سیلاب متاثرین کو 2022ء میں اور اس سال وزیراعظم کے رمضان پیکیج کے لیے بی آئی ایس پی کے ذریعے فوری ریلیف ملا۔
انہوں نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت فوری ریلیف کے لیے کامیاب سماجی تحفظ کے اس نظام کو کیوں استعمال نہیں کر رہی؟