UrduPoint:
2025-09-27@15:41:17 GMT
پاک - چین ٹی وی ای ٹی تعاون نئے مرحلے میں داخل، بیجنگ میں اعلیٰ سطحی سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (سی پی ٹی آئی سی ای ) کے زیر اہتمام بیجنگ میں پاکستان-چین انٹرنیشنل ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور چین کے 9 صوبوں و خود مختار خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر فنی و پیشہ ورانہ تعلیم( ٹی وی ای ٹی) میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو سی پی ٹی آئی سی ای کے انڈسٹری لِنکیج کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ٹی وی ای ٹی تعاون کی سٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران شروع کئے گئے 12 منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور الیکٹرک گاڑیوں، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں عمل درآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سیمینار کے دوران سی پی ٹی آئی سی ای اور چین کے ممتاز اداروں کے درمیان پانی کے وسائل، بجلی، جدید مینوفیکچرنگ اور شہری تعمیرات کے شعبوں میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدےوفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کی موجودگی میں ہوئے۔اس موقع پر وزیر مملکت کی زیر صدارت چین کے 11 اداروں کو ’’پاک-چین انٹرنیشنل انڈسٹریل-اکیڈمک انٹیگریشن الائنس‘‘ کی رکنیت کےاسناد (plaques)بھی پیش کی گئیں جبکہ دوا سازی، ڈیجیٹل کنسٹرکشن، آٹوموٹو اور زرعی انجینئرنگ سمیت سٹرٹیجک شعبوں میں مہارت رکھنے والے 8 چینی ماہرین کو تقرری نامے بھی دیے گئےجو سی پی ٹی آئی سی ای فریم ورک کے تحت ایک بنیادی وسائل کے گروپ کا حصہ ہوں گے۔سیمینار میں پاکستان کے لئے ایک خصوصی ’’ٹیچر ٹریننگ پلیٹ فارم‘‘ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے ذریعے چین کا جدید فنی و پیشہ ورانہ تجربہ پاکستانی انسٹرکٹرز کی نصاب سازی، تدریسی طریقہ کار اور ہنر نکھارنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس سیمینار نے سی پی ٹی آئی سی ای کے تحت دونوں ممالک کے فنی و پیشہ ورانہ تعاون کے عزم کو مزید مضبوط کیا ، جو پاکستان کو ہنر مند افرادی قوت کا مرکز بنانے اور پاکستان-چین کے قریبی اشتراکِ عمل اور مشترکہ مستقبلسٹرٹیجک کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی پی ٹی آئی سی ای پیشہ ورانہ ٹی وی ای ٹی چین کے
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا‘عدالت نے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا گیا ہے ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی شہادت قلمبند کرلی.(جاری ہے)
عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی اے ٹی سی کے جج نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، سماعت کے دوران ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال، انسپکٹر تہذیب الحسن کے بیانات قلم بند کیے گئے. گواہان نے گرفتار ملزمان سے برآمد ڈنڈے، جھنڈے، پولیس ہیلمٹ، لائٹڑ، فوجی مجسمے کے ٹکڑے عدالت میں پیش کر دیے گواہ انسپکٹر عصمت کمال نے چکری انٹرچینج پر پی ٹی آئی کی قیادت کی میٹنگ سے متعلق شواہد عدالت میں پیش کیے، مقدمے میں مجموعی طور 44گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جاچکے ہیں. عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری 3 گواہان کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے، آئندہ سماعت پر ڈی ایس پی مرزا جاوید، انسپکٹر ناظم شاہ اور انسپکٹر یعقوب شاہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی. واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے.