Jasarat News:
2025-09-27@00:50:27 GMT

سعودی عرب: کام کے دوران چوٹیں لگنے کے واقعات میں 41 فیصد کمی

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں پیشہ ورانہ چوٹوں کی شرح 6سالوں میں 41 فیصد کم ہوگئی ۔ سعودی نیشنل کونسل فار آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے مطابق اس کی وجہ ایسے کام کے نظام کی دستیابی ہے جو غیر متعدی بیماریوں کی جلد تشخیص کو فروغ دیتا ہے، کام کی جگہ پر کارکنوں کی صحت کی دیکھ بھال کرتا ہے، پیشہ ورانہ چوٹوں اور بیماریوں کی شرح کو کم کرتا اور حساس پیشوں کے لیے اہل افراد کے انتخاب کو یقینی بناتا ہے۔ ملازمین کی حفاظت اور صحت کے شعبے میں سعودی عرب کی کوششیں ایک مربوط حکمت عملی پر مبنی ہیں جس میں قوانین اور ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنا، مختلف شعبوں میں صحت اور حفاظت کے طریقوں کی نگرانی کو مضبوط بنانا، اور حفاظت اور صحت کے شعبے میں تربیت اور اہلیت کے پروگرام تیار کرنا شامل ہیں۔ پیشہ ورانہ مہارت کا مقصد کارکنوں کو ضروری حفاظتی اقدامات کرنے اور پیشہ ورانہ خطرات سے محفوظ طریقے سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیشہ ورانہ

پڑھیں:

سعودی عرب: کرایے داروں سے متعلق نئے احکامات جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جائداد کے کرایوں میں سالانہ اضافے کو 5سال کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اگر کرایہ دار چاہے تو مکان مالکان کے لیے لیز کی تجدید کرنا لازم ہوگا۔ صرف مخصوص معاملات میں مالک مکان لیز کی تجدید سے انکار کر سکے گا۔ نئی ہدایت کے مطابق مالک مکان اس وقت تک معاہدے کی تجدید سے انکار نہیں کر سکتا جب تک کہ کرایہ دار ادائیگی کرنے کا پابند ہو۔ صرف 3غیر معمولی معاملات میں کرایہ دار کو جائداد خالی کرنے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ اگر کرایہ دار مقررہ تاریخوں پر واجب الادا کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہا یا جائداد میں تعمیراتی نقائص کے خطرات ہوں تو رہائشیوں کی حفاظت کے لیے کرایہ دار کو نکالا جا سکے گا۔ تیسرا معاملہ مالک مکان کے ذاتی استعمال پر مرکوز ہے۔ اگر جائداد کا مالک یااس کا قریبی رشتے دار پراپرٹی کو ذاتی رہائش کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے تو بھی کرایہ دار کو مکان خالی کرنے کا کہا جا سکے گا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کا مقصد کرایہ داروں کو کرایوں میں من مانے اضافے سے بچانا، درمیانی مدت میں ان کے مکانات کے استحکام کو یقینی بنانا اور غیر معمولی معاملات میں ان کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جائیداد کے مالکان کے لیے سرمایہ کاری کا منصفانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔یہ فیصلہ سعودی وژن 2030 ء کے اہداف کے حصے کے طور پر رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اعتماد کو بھی بڑھا رہا ہے۔ سعودی وژن میں ہاؤسنگ سیکٹر کو ترقی دینا اور ملکیت کی شرح میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ قدم مکان مالکان اور کرایہ داروں کے مفادات کے درمیان زیادہ توازن پیدا کرے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: کرایے داروں سے متعلق نئے احکامات جاری
  • عجیب رجحان: لوگ طوفان سے حفاظت کیلئے ایک تصویر پر یقین کرنے لگے
  • اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں
  • امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
  • 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں: صائمہ قریشی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں برادرا سلامی مالک کیلئے نعمت ہے، علامہ ریاض نجفی
  • کرنٹ لگنے سے خاتون ، دیگر واقعات میں 8جاں بحق،20زخمی
  • فخر زمان ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باوجود صحت مند قرار پائے
  • پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی