پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں نئے منصوبے اور تعاون کے نئے شعبے شامل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں 14 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ جے سی سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جہاں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ہے، 14 ویں جے سی سی میں نئے منصوبے اور تعاون کے نئے شعبے شامل کیے جائیں گے اور یہ سی پیک فیز ٹو کے آغاز کا پلیٹ فارم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے سی سی میں سی پیک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوگا، جے سی سی میں سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوش حالی کی راہداری میں بدل رہے ہیں، سی پیک 2.
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہوگا، پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے میں امید اور خوش حالی کی ضمانت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک 2.0 محض ایک انفرا اسٹرکچر پروگرام نہیں بلکہ یہ جامع ترقی اور عالمی مسابقت کے لیے ایک اقدام ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کا مقصد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت یعنی عوام کو بااختیار بنا کر معیشت کے “سافٹ ویئر” کو مضبوط کرنا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین کے اگلے مرحلے احسن اقبال نے سی پیک فیز ٹو شراکت داری مرحلے میں نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امت نے عالم اسلام کے خلاف متحد ہو کر لڑائی نہ لڑی تو پھر ہم سب کی حالت بھی غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہو گی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہاکہ آج علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، علامہ اقبالؒ کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا، بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کا پیغام بھلا بیٹھے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امت اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے، اللہ تعالی ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کر سکیں اور لڑ سکیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیر دفاع نے مزیدکہاکہ اگر ہم اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو باری باری مشکل میں مبتلا ہوں گے، عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر کی طرح ہو گی۔