data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں موجود تخمینی مارکیٹ ویلیو (کالم 7ای) کی شرط ختم کر دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ ٹیکس دہندگان کے لیے گوشوارہ جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ ایف بی آر کے مطابق اب 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں یہ خانہ موجود نہیں ہوگا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ خانہ صرف ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا اور اس کا ٹیکس دہندگان کی آمدن یا ٹیکس ادائیگی سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔ نئے خانے میں منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تخمینی ویلیو طلب کی گئی تھی، تاہم اس کے باعث ٹیکس دہندگان میں غیر یقینی اور خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی جس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام شامل تھے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے یہ خانہ ختم کر دیا جائے، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

ایف بی آر نے اعلان کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، اور تمام اہل ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے ریٹرنز بروقت اور درست جمع کرائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس ایف بی آر کی گئی

پڑھیں:

سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی

سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹرعرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی وضاحت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، ‘ہوسکتا سینیٹ میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں ترمیم، سپریم کورٹ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہفتہ ستائیسویں ترمیم، سپریم کورٹ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہفتہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری جنرل شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نواز گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کاروباری افراد ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری
  • دادا پارٹنرز نے امریلی اسٹیلز کے لیے تاریخی ری اسٹرکچرنگ مکمل کرلی
  • وزیراعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، اہل خانہ
  • چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی