ٹیکس دہندگان دستاویزی ثبوت دیے اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں، ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان سال 2025کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں منقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو اپنی صوابدید پر ظاہر کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی باضابطہ ویلیوایشن یا دستاویزی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، یہ سہولت ہائی نیٹ ورتھ انڈویجوئلز پر لاگو نہیں ہوگی جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 7E کے تحت سخت رپورٹنگ تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا
ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے حوالے سے پھیلائی جانے والی معلومات بے بنیاد ہیں۔ بیان کے مطابق 7 جولائی کو جاری ہونے والے ریٹرن فارم میں واضح طور پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنے کی ہدایت موجود ہے، جو فارم کے صفحہ 66 پر درج ہے۔
ابتدائی جانچ میں یہ انکشاف ہوا کہ بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان نے اثاثوں کی مالیت کے کالم میں صفر درج کیا جس پر نظام میں تکنیکی تبدیلی کرتے ہوئے اب صفر انٹری روک دی گئی ہے۔
ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی، صرف سسٹم میں تکنیکی ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے تاکہ غلط استعمال روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ایف بی آر نے مزید وضاحت کی کہ عام ٹیکس دہندگان کی جانب سے ظاہر کی گئی اثاثوں کی مالیت کو ٹیکس کی واجبات کے حساب میں شامل نہیں کیا جاتا، تاہم شفافیت اور نیک نیتی کے تحت انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اثاثوں کی ویلیو موجودہ مارکیٹ کے مطابق ظاہر کریں۔
ادارے کے مطابق پہلے سے جمع کرائے گئے ریٹرنز کو دوبارہ فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ انٹریز نہ تو ٹیکس اسسمنٹ میں شامل ہوں گی اور نہ ہی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی ری کنسیلی ایشن میں۔
ایف بی آر نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے کوئی ایس آر او جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آئی رس (IRIS) سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے ریٹرنز فائل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے
دوسری جانب پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ کر ریٹرنز فائلنگ میں تکنیکی مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کی باضابطہ درخواست بھی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اثاثے ایف بی آر پاکستان ٹیکس ریٹرن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر پاکستان ٹیکس ریٹرن ٹیکس دہندگان ٹیکس ریٹرن اثاثوں کی ایف بی آر کے لیے گئی ہے کی گئی
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کردیے
اسلام آباد:آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں معاشی ٹیم نے ٹیکس وصولیوں اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کردیا جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو این ایف سی کی تشکیل نو اور اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ نئے این ایف سی کے حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرادی۔
ایکسپریس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان نے سست معاشی سرگرمیوں اور عدالتی مقدمات کا ہدف پورا نہ ہونے کو وجہ قرار دیا ہے۔
ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التواء کا شکار رہے، ایف بی آر نے 12.9 کھرب ہدف کے مقابلے میں 11.74 کھرب روپے اکٹھے کیے، ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح 10.5 فیصد کا ہدف نہ مل سکا، صرف 1.4 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسٹیٹ بینک کے منافع اور پیٹرولیم لیوی کے باعث نان ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافہ رہا، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سست روی سے نئے ٹیکس اقدامات سے کم ریونیو جمع ہوا، ٹیکس مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے 3.1 ٹریلین کا سہ ماہی ہدف بھی خطرے میں ہے، رواں مالی سال اب تک ہدف سے کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجہ سیلاب ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق سہ ماہی ہدف پورا کرنے کیلئے یومیہ 140 ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا، انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد گزشتہ سال کی بہ نسبت 70 لاکھ سے بڑھ کر 77 لاکھ تک جا پہنچی، حکومت نے 24 سال میں سب سے زیادہ 2.4 کھرب روپے پرائمری سرپلس حاصل کیا۔
مالی خسارہ جی ڈی پی کے 5.4 فیصد تک محدود رہا، ہدف سے بہتر رہا، سرپلس بجٹ کے حوالے سے صوبوں کا وعدہ پورا نہ ہوسکا، ہدف سے 280 ارب روپے کم جمع ہوا۔