گلگت بلتستان میں درآمدی اشیاء پر سیلز اور ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، معاہدہ: اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام اور کاروباری برادری کو تجارت کا بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے کمیٹی کی تمام سفارشات منظور کر لیں اور ان پر عمل درآمد کے لئے معاہدہ پر دستخط ثبت کر دئیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ گلبر خان، بزنس کمیونٹی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اس موقع پر بتایا کہ نئے طریقہ ہائے کار کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے درآمدکی جانے والی اشیاء پر سیلزٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، اسی طرح جن اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے، ان پرایف ای ڈی کا اطلاق بھی نہیں ہو گا تاہم کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی اسی طرح عائد ہو گی۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے ہمراہ پریس بریفنگ میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقہ میں کنزمپشن ٹیکس کو توسیع نہیں دی گئی ہے لیکن کوئی ایسا انتظامی طریقہ ہائے کار نہیں تھا جس کے ذریعہ ہم یہ تشخیص کر سکیں کہ علاقہ میں درآمد ہونے والی اشیاء گلگت بلتستان یا باہر استعمال ہوں گی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ وفاقی وزیر توانائی اور دیگر شراکت داروں پر مشتمل کمیٹی نے اس حوالہ سے ایک طریقہ کار بنایا ہے۔ اب اس طریقہ کار کا عملی اطلاق ہو رہا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے یہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان وفاقی حکومت کیلئے اہمیت کا حامل خطہ ہے اور ہماری پوری کوشش تھی کہ اس حوالہ سے مسائل ختم ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے جواشیاء درآمدکی جا رہی ہے اس کے علاقہ میں استعمال کو یقینی بنانے کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت اقدامات کرے گی اور تمام ٹیرف لائنز طے کریں گی۔ اس اقدام سے ایف بی آر کے محاصل میں کوئی کمی نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس اہم کام کے لئے مجھے اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، سینیٹر سلیم مانڈی والا، حفیظ اور امجد شامل تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے۔ چیئرمین ایف بی آر ، ان کی ٹیم، مختلف اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ گلگت بلتستان کی پوری سیاسی قیادت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہر لمحہ بھرپور مصلحت کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاریخ وزیراعظم کی ان کاوشوں کو سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے ڈرائی فورٹ کے ٹیکس اور دیگر پالیسی معاملات میں ریلیف دیا جائے۔ ان معاملات کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ پر درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں رکاوٹ پیش آ رہی تھی، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا اور جو وعدہ کیا تھا آج وہ پورا ہو گیا۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بارڈر ٹیکس کا مسئلہ حل ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مسائل پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں اور ہم ان مسئلوں کو ہمیشہ کیلئے حل کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین ایف بی ا ر گلگت بلتستان کی گلگت بلتستان کے انہوں نے کہا وفاقی وزیر اور دیگر
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے، صوبائی خود مختاری ختم نہیں کرینگے: احسن اقبال
لندن( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے چاہتے ہیں، صوبائی خود مختاری ختم کرنےکاکوئی ارادہ نہیں۔
وفاقی وزیراحسن اقبال کی لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہئے، آئینی ترمیم مسلم لیگ ن کیلئے نہیں ملک اور ریاست کیلئے ہے، کہا، ملک کو ہر قیمت پر استحکام کی ضرورت ہے، مذہبی انتہا پسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب اور اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق سے قبل بھارت خطے کا تھانیدار بنا ہوا تھا، رات کو حملے کا جواب ہماری مسلح افواج نے بھرپور طریقے سے دی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے بھارت کو شکست دی۔
احسن اقبال نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے لوگوں سے ریاست کی اہمیت پوچھیں، 6مئی سے قبل ایک سیاسی جماعت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھی، مسلح افواج اور آرمی چیف کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، 10مئی کو ثابت ہوا کہ فیلڈ مارشل جیسا دلیر کمانڈر پاکستان نے نہیں دیکھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں قوم اور فوج نے اپنی بہادری ثابت کی، شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی مشکل فیصلے لئے، شہباز شریف کی جگہ کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو ایسے فیصلے نہ لے پاتا، گزشتہ حکومت جاتے جاتے تیل کی قیمیتں سستی کر کے گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آتے ہی مجبورا تیل کی قیمیتں بڑھانا پڑیں، تیل کی قیمیتں بڑھانے پر بھی کسی شہر میں مظاہرہ نہیں ہوا، پاکستان تاریخ میں چوتھی بار اڑان بھر رہا ہے، پاکستان میں ماضی میں3 بار اڑان بھری مگر کریش ہو گئیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ماضی میں کامیابی نہ مل سکی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ میں چوتھی بار اڑان بڑھ رہا ہے، تین بار ہم نے اڑان بھری مگر کریش ہو گئیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ماضی میں ہمیں کامیابی نہ مل سکی۔