پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروےکے لیے پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروےکے لیے پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔سیلاب سروے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نےفوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لیےکی گئی ہے۔ پنجاب میں فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کاحصہ ہے۔وفاقی حکومت نےآئین کےآرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے۔حالیہ سیلاب میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان ہوا، ایک جامع سروے ناگزیر قرار دیا گیا ہے، سروے میں جان ومال، فصلوں، مویشیوں، انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تعین کیا جائےگا۔
سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لئے کھیلیں، یونس خان کا مشورہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فوج کی تعیناتی وفاقی حکومت کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔