پنجاب ، سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے پاک فوج کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں، وفاقی حکومت نے فو ج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔
فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب نقصانات سروے کے لیے کی گئی، فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کاحصہ ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کے لیے فوج کی تعیناتی کی ہے
حالیہ سیلابوں نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا، ایک جامع بعد از سیلاب نقصانات کا سروے ناگزیر قرار دیا گیا، سروے میں جان ومال، فصلوں، مویشیوں، انفراسٹرکچرکوپہنچنے والے نقصانات کا تعین ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی تعیناتی فوج کی کے لیے
پڑھیں:
حکومت کشمیر کی سیب کی صنعت کو دانستہ طور پر تباہ کر رہی ہے، وحید پرہ
ذرائع کے مطابق وحید پرہ نے "ایکس" پر لکھا کشمیر کی سیب کی صنعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن حکومت اسے جان بوجھ کر تباہ و برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما وحید پرہ نے کہا ہے کہ حکومت وادی کشمیر کی ریڑھ کی ہڈی ”سیب کی صنعت“ کو دانستہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وحید پرہ نے "ایکس" پر لکھا کشمیر کی سیب کی صنعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن حکومت اسے جان بوجھ کر تباہ و برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کشمیر کے سیب کے بجائے ہماچل پردیش کے سیب کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ اور مغل روڈ کی دانستہ طور پر ناکہ بندی کی گئی ہے، یہ سڑکیں بند رکھنے کی وجہ سے پھلوں سے لدے ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جس سے کاشتکاروں اور تاجروں کو بڑے پیمانے پر معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہیں سرکاری پروگراموں اور ہندو یاتریوں کے لیے تو کھلی رہتی ہیں۔ انہوں نے وادی کی پھلوں کی معیشت کے تحفظ کے لیے ٹرانسپورٹ کی بلا روک ٹوک فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔