پیرا فورس خواب کی تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پیرا فورس خواب کی تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، اللہ نے آپ کو اپنے وطن اورعوام کی خدمت کیلئے موقع دیا، آپ کے کندھوں پر پنجاب کے کروڑوں عوام کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ کرو ایک پیسہ رشوت کا نہیں لو گے، کاروباری افراد جائز منافع کمائیں، حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق گندم آٹے کی قیمت یقینی بنانی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، آپ نے لوگوں کو ظلم سے بچانا اور انصاف دلانا ہے، بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر لوگ خصوصا خواتین بہت خوش ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی نے جو امن قائم کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میں سی سی ڈی کو شاباش دینا چاہتی ہوں، پنجاب میں ایسے اضلاع بھی ہیں جہاں زیرو کرائم ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کرائم تھا وہاں اب لوگ کہتے ہیں امن ہوگیا ہے
، میرا خواب ہے پنجاب ماں بیٹیوں کیلئے محفوظ ترین جگہ بنے، بیواں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف قانون لارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بیواں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف خصوصی عدالتیں بنا رہے ہیں، خصوصی عدالتوں میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ 90 دن میں ہو گا، قبضہ کرنے والے کو 10 سال سزا ہو گی۔قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز نے پیرا فورس مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے، ڈائریکٹر جنرل پیرا کی جانب سے مہمان خصوصی کو سووینئر بھی پیش کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان توانا آواز ہے،ذیشان نقوی جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب سیلاب زدگان کےلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا، آصفہ بھٹو برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: اب ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا ہے کہ کا فیصلہ 90 پیرا فورس
پڑھیں:
پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، مریم نواز
فوٹو: فیس بک مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، پاکستان حرمین شریفین کی دھرتی کا محافظ بن گیا۔
ساہیوال میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان سےنواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہيں بچے گا، نواز شریف نے موٹروے بنائی، ایٹمی دھماکے کیے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں بے گھر لوگوں کیلئے گھر بنائے جارہے ہیں، سیلابی صورتحال میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو حکومت میں ہو اور چین سے سورہا ہو، پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گی، سیلاب زدگان کو اپنا مہمان سمجھتے ہیں۔