پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی ، سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہو گا ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری پر بدل رہے ہیں،جے سی سی میں نئے منصوبوں اور تعاون کے نئے شعبے شامل کئے جائیں گے اور سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی پیک
پڑھیں:
آزاد کشمیر، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب
وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ اور آٹا بھی کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چودھری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ اور آٹا بھی کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا غیر آئینی مطالبہ کیا، مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بے وفائی ہو گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق مذاکرات کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ آئینی اور قانونی معاملہ ہے، آپ عوام کا مینڈیٹ لے کر الیکشن جیتیں، اسمبلی میں آئیں، پھر ترامیم کرائیں۔