چین پاکستان کو سب سے بڑا ہتھیار فراہم کرنیوالا ملک ہے، محمّد مہدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
واشنگٹن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں عالمی امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں "سیاسی وجوہات" کی وجہ سے سست پڑ گیا تھا، یہ منصوبہ ختم نہیں ہوا، بلکہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چین اب تک اس منصوبے میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی دفاعی ضروریات کا 80 فیصد سے زیادہ فوجی ہارڈ ویئر فراہم کرتا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی امریکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو کوئی فوجی سامان فراہم نہیں کیا۔ اس تقریب کا اہتمام ان کے اعزاز میں PANI کے چیئرمین سینئر صحافی و پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ممتاز رہنما فیض رحمان نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کا چینی ہتھیاروں پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کا ذکر کیا کہ گزشتہ پانچ سال میں پاکستان کی اسلحہ کی درآمدات کا 80 فیصد سے زیادہ چین سے آیا ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو بہت اہم منصوبہ ہے، کے بارے میں محمّد مہدی نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ اربوں ڈالر کا منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں "سیاسی وجوہات" کی وجہ سے سست پڑ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح رہنا چاہئے کہ یہ منصوبہ ختم نہیں ہوا، بلکہ سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چین اب تک اس منصوبے میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے خدشات بھی ایک بڑا چیلنج ہیں، مگر پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کی قیادت اس چیلنج سے نبٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ چین اور پاکستان کی انتہائی قربت کے باوجود پاکستان میں کچھ حلقوں میں اب بھی تحفظات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور تاریخ مغرب کیساتھ زیادہ مطابقت رکھتی ہے۔ انہوں نے شرکا سے ذکر کیاکہ امریکی اسکالرز، صحافیوں اور پالیسی سازوں سے ان کی ملاقات واشنگٹن میں ہوئی اور ان تمام نے چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں تجسس کا اظہار کیا۔اپنے استقبالیہ کلمات میں فیض رحمان نے اقوام کے درمیان مکالمے اور گفت و شنید کی اہمیت پر زور دیا۔ ظہرانے میں مواحد شاہ، ڈاکٹر حسن عباس، فوزیہ قصوری، دانیال قصوری، سابق سینیٹر ڈاکٹر اکبر خواجہ، افشاں خواجہ و دیگر بھی شامل تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کی
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا سفر: پہلی بار گوگل کروم بک کی اسمبلی لائن کاافتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہری پور: ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں تاریخی لمحہ پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت یہ منصوبہ ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے عام شہریوں خصوصاً طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہری پور میں قائم فیکٹری میں روزانہ 50 ہزار کروم بُک تیار ہوں گی جبکہ سالانہ ہدف 5 لاکھ رکھا گیا ہے، جو آئندہ 10 لاکھ تک پہنچے گا۔ اس منصوبہ سے ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات کا راستہ کھلے گا۔یہ منصوبہ گوگل کے ان پروگرامز کا تسلسل ہے جن کے تحت 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں بشمول اساتذہ، طلبہ، ڈیولپرز اور تخلیق کاروں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھائی جا چکی ہیں۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک پاکستان کی برآمدات میں 6.6 ارب ڈالر (تقریباً 1.8 کھرب روپے) کا اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف ایک فیکٹری تک محدود ہے بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بین الاقوامی کمپنیوں کے پاکستان آنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔