Daily Pakistan:
2026-06-03@06:15:55 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 ستمبر  کی شام 5 بجے طلب

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 ستمبر  کی شام 5 بجے طلب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 ستمبر  کی شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کی شق 54 کی کلاز 1 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس  طلب کیا ہے۔ اجلاس میں قانون سازی کے ساتھ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔
دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 29 ستمبر کو شام چار بجے  پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔، سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں زیر غور آنے والے اہم معاملات پر مشاورت ہوگی،اجلاس میں شرکت کےلئے تمام پارلیمانی سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات کی  پاکستانی صحافیوں سے الودا عی ملاقات اور  تعریفی  اسناد کی تقسیم, تعلقات ترقی کی شاہرا ہ  پر گامزن ہیں: فیصل نیاز ترمذی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا اجلاس

پڑھیں:

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔

درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • 99 ووٹ لے کر بنگلہ دیش نے دنیا کو حیران کردیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت جیت لی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب