آئی لو محمد (ص) کا پوسٹر لگانے اور مظاہرہ کرنے والے مسلمانوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں عمران مسعود نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں "آئی لو محمد (ص)" مہم کو لے کر ماحول گرم ہے، جہاں مذہبی رہنما ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں وہیں سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ سہارنپور کے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے "آئی لو محمد (ص)" مہم اور بریلی میں ہوئے مظاہرے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر روک لگائیں اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر نہ آئیں۔ عمران مسعود نے کہا کہ مساجد نماز کے لئے ہیں، نماز کے بعد جمع ہو کر ایسا ہنگامہ نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جس کے دل میں حضرت محمد مصطفٰی (ص) کی محبت نہ ہو، جو حضرت محمد مصطفٰی (ص) سے محبت نہیں کر سکتا وہ مسلمان کیسے ہو سکتا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ حضرت محمد مصطفٰی (ص) میری زندگی کا مقصد ہیں، ان کے اصولوں پر چلنا اور ان کے نظریات کو اپنانے لئے ہمیں سڑکوں پر آنے اور اس طرح کی حرکتوں میں ملوث ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لکھنؤ میں ان پوسٹروں کے بارے میں جن پر "آئی لو محمد (ص)" کے بدلے "آئی لو بلڈوزر" لکھا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کیسا ڈرامہ ہے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ آپ اس طرح کے کھیل کیوں کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے مزید کہا کہ اس سارے کھیل کے پیچھے کارفرما لوگوں کی نشاندہی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی اس فضا سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

آئی لو محمد (ص) کا پوسٹر لگانے اور مظاہرہ کرنے والے مسلمانوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں عمران مسعود نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے، وہ ہمیشہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں نہ کوئی شرم آتی ہے اور نہ ہی جھجک، تاہم ہمیں ان چیزوں کو سمجھنا اور ان سے بچنا چاہیئے جو نفرت پیدا کر رہی ہیں، تاہم حضرت محمد مصطفٰی (ص) نے انسانیت کا پیغام دیا، اگر آپ ان کی سوانح حیات پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ کیا تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمران مسعود نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف انہوں نے کہا کہ آئی لو محمد

پڑھیں:

سندھ ہیومیو پیتھک کونسل کیلئے اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں،کرن مسعود

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

aکراچی (پ ر)پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آبادجاوید حسین شاہ نے شعبہ ہومیو پیتھک کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود سے سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ،سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے پارٹی سے مشاور ت کے بعدسندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں۔ وائس آف ہیلتھ کے تحت عیسی لیبارٹری نارتھ ناظم آباد میں تعلیمی سیمینار کا منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی کرن مسعود نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیمینار میں سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آباد جاوید حسین شاہ ،وائس آف ہیلتھ کے چیئرمین شفیق ستی، سینئر نائب صدر نیشنل بینک آف پاکستان مجاہد خان اور تعلیمی حلقے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔اس موقع پر پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی جاوید حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی سطح پر ہومیو پیتھک کی تعلیم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی سطح پر بھی ہومیو پیتھک تعلیم کی داد رسی نہیں کی جا رہی ایسی صورتحال میں اس بات کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے کہ صوبہ میں سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم فوری طور پر قائم کی جائے اس حوالے سے اراکین سندھ اسمبلی اپنی آواز اٹھائیں۔

 

 

 

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • اذان سمیع خان کیسی خاتون سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے دل کی بات بتادی
  • اسلام آباد دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے نام
  • ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، صاف ماحول فراہم کےلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، مریم نواز
  • نفرت اور محبت
  • باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعہ ہی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں، بیرسٹر سلطان
  • ہمارے انورؔ مسعود
  • 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟
  • آئینی ترمیم کا مقصد مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، جماعت اسلامی
  • سندھ ہیومیو پیتھک کونسل کیلئے اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں،کرن مسعود
  • مقاومت کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے، جھاد اسلامی