علماکرام کابھارت میں اسلاموفوبیا اورنفرت انگیز رویے پراظہارتشویش
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے تحت بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رجحان،i love Muhammad کہنے،لکھنے پر گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کے خلاف جمعہ کو یوم محبت رسول منایا گیا۔ جمعہ کے خطبات میں علماکرام،ائمہ خطباء نے پیارے نبی کریم ؐسے محبت کے عنوان پر خطابات کئے۔شہر کے مختلف مقامات پر جما عت اھلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ رئیس قادری،مفتی بلال قادری،علامہ کامران قادری و دیگر علماکرام نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز رویے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے، اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔مساجد، مدارس، اور مسلم شناخت کے خلاف مسلسل حملے اور اشتعال انگیز بیانات کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ مسلم افراد کو ربیع الاول میلاد النبی ؐکے موقع پر i love Muhammad بورڈ لگانے پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ علمانے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان اپنے نبی حضرت محمد مصطفیؐ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کی حرمت و عظمت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔جماعت اہل سنت پاکستان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک، نفرت پر مبنی حملوں اور مذہبی آزادی پر پابندیوں کا نوٹس لیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
بھارت کی شکایت، پاکستانی کرکٹرز آج میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آج میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں بلے کو بندوق کی شکل دے کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔
اسی میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کے دوران بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب ایک طیارہ تباہ ہونے کے اشارے سے دیا تھا۔
پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ اور شائقین کو حارث رؤف کا انداز ناگوار گزرا، جس پر بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرادی۔
اس شکایت کے تناظر میں آج حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوں گے۔
ادھر گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دائر شکایت پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو تنبیہ کی، جب کہ تفصیلی فیصلے میں ان پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان
ہے ـ