ایشیا کپ: ابھیشیک شرما نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بھارت کے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
وہ ابھی تک چھ میچز میں 309 رنز بناچکے ہیں جبکہ فائنل میں ان کی ٹیم پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد رضوان کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 281 رنز بنائے تھے۔
Most runs in a T20 Asia Cup:
Abhishek Sharma - 309 (2025) ????
Mohammad Rizwan - 281 (2022)
Virat Kohli - 276 (2022) pic.
ابھیشیک شرما نے سپر فور کے تینوں میچز میں برق رفتار نصف سنچریز اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما ایشیا کپ
پڑھیں:
ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں: شاہین آفریدی
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، ان کی رائے لی۔ کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، اور رضوان کے ساتھ مشورے کے بعد ہی میں نے کپتانی قبول کی۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بیٹنگ، فیلڈنگ،بولنگ تینوں ڈپارٹمنٹس پر فوکس کیا ہوا ہے، ذمہ داری تمام کھلاڑیوں کو لینی پڑے گی، صرف رضوان، بابر، فخر، صائم، شاہین کا ہی ذمہ داری لینے کا کام نہیں۔بابر اعظم کی فارم کے حوالے سے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر ضرور پرفارمنس اور سنچری کے ساتھ واپسی کریں گے۔ شاہین آفریدی کاکہنا تھا کہ مجھے جس سے مشورہ لینا ہوتا ہے میں لیتا ہوں، ایسا نہیں کہ صرف سابق کپتانوں سے ہی مشورہ لیتا ہوں، رضوان 2023ء سے اب تک سب سے زیادہ ون ڈے فارمیٹ میں رنز کر رہے ہیں، جو کھلاڑی فارم میں نہیں اس کو سپورٹ کرنیکی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط کرنا ہے، کپتان کو سلیکشن میں شامل ہونا چاہیے، سیلیکشن کمیٹی 15 کا اسکواڈ بناتی ہے لیکن کپتان کی رائے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ حسن نواز کا بیٹا ہوا ہے،کافی وقت سے فیملی کے ساتھ ٹائم نہیں گزارا تھا اس لیے اسے سکواڈ سے ریلیز کیا، حسن نوازکو باہر کرنے کا مطلب پلان سے باہر کر دینا نہیں۔شاہین آفریدی نے بتایا کہ حسن نواز اپنی بیٹنگ پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، حسن نواز جس نمبر پر کھیلتے ہیں اس پر فی الحال بیٹرز پرفارمنس دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹاکر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔