data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں اور اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور، سوات اور چترال سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.

5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زلزلہ صبح 8 بج کر 17 منٹ پر آیا، جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ شدت 36.51 درجۂ شمالی عرض بلد اور 70.98 درجۂ مشرقی طول بلد پر نوٹ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جھٹکے پشاور، سوات اور چترال سمیت کئی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، ہلکے جھٹکے اٹک، لوئر دیر اور اپر دیر میں بھی محسوس کیے گئے، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے آنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور، خیبر اور ملاکنڈ کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز جنوبی افغانستان کا بارڈر تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان میں 6.0 شدت کے ایک تباہ کن زلزلے نے 1400 سے زائد افراد کی جان لے لی تھی اور متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔ اس زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے کئی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے تھے تاہم ملک میں کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پڑھیں:

کراچی: مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو پراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ اوجوہرآباد راشد الرحمن کے مطابق لڑکی کی عمر17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اورفوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

انہوں نے بتایا کہ بظاہر خاتون کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حمتی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی گلزار مدینہ مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ محمد احسان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور متوفی نے خود گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان : زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں بے چینی اور خوف کی فضا
  • اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
  • وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ
  • مینگورہ اور نواحی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، شہری خوفزدہ ہو گئے
  • مینگورہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.2 ریکارڈ
  • کراچی: مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5 ریکارڈ
  • پشاور, خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے