غیر محفوظ شہر میں فٹبال ورلڈ کپ میچ نہیں ہوں گے، ٹرمپ کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کسی شہر کو فٹبال ورلڈکپ کے لیے غیر محفوظ سمجھا گیا تو وہاں میچز کرانے کے بجائے دوسرے شہروں کو ترجیح دی جائے گی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں 25 ستمبر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں محسوس ہوا کہ امریکا کا کوئی شہر فٹبال ورلڈکپ کے لیے محفوظ نہیں تو وہ فوری طور پر میچز کو کسی اور شہر منتقل کردیں گے۔
صحافیوں نے جب سان فرانسسکو اور سیٹل جیسے شہروں کے حوالے سے سوال کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ شہر محفوظ ہوں، لیکن اگر ذرا سا بھی خدشہ ہوا تو وہاں میچ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور متبادل مقام پر منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق امریکی شہروں سان فرانسسکو اور سیٹل میں 6،6 میچز ہوں گے، اور یہ شہر ان ریاستوں میں واقع ہیں جہاں ڈیموکریٹس کی حکومت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ ‘ اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اعظم سواتی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 13 اگست کو درخواست گزار کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا، عدالت نے جب حکم دیا اسی شام درخواست گزار کے خلاف دو ایف آئی آرز کا پتہ چلا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی فیڈریشن اتنی کمزور ہے کہ اگر کوئی باہر چلا جائے تو واپس نہیں لا سکتے؟ یہ سیاسی لوگ ہیں، کہیں نہیں جائیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ ان کو گرفتار بھی نہیں کرنا چاہتے اور چھوڑتے بھی نہیں، عدالت حکم دیتی ہے مگر جب یہ جانے لگتے ہیں تو ان کو روک دیا جاتا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں ہم نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا، جب عدالت کا حکم آیا تو ہم نے ہٹا دیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔