ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی حالیہ ملاقات کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ کا باعث بنی بلکہ عالمی سطح پر پاک فوج اور ملک کی تزویراتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی پاک فوج کے بین الاقوامی کردار اور وقار کی عکاس ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین شخصیت قرار دیا، جو پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے ایک اعزاز ہے۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 2 دنوں میں تیسری ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سفارتکاری میں مرکزی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
ان کے مطابق اس ملاقات نے نہ صرف پاکستان کو مسلم دنیا کے قائد کے طور پر تسلیم کروایا بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی راہیں بھی کھول دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات بھارتی اثر و رسوخ کے لیے ایک دھچکا ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟
ان کے بقول پاک امریکا تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس ملاقات سے یہ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہونے سے کشمیری عوام کو دلی خوشی ملی ہے اور یہ لمحہ پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے باعث فخر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر امریکی صدر پاکستان چوہدری انوارالحق ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کشمیری مشرق وسطیٰ وائٹ ہاؤس وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر پاکستان چوہدری انوارالحق ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس چوہدری انوارالحق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم
جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
باکو(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کا تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر مشکور ہوں، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، ترکیے، آذربائیجان تین ملک، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، تینوں برادر ممالک نے کئی بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کی حامل تھی، آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلہ ضروری ہے، پاکستان نیآذربائیجان کے منصفانہ مقف کاہمیشہ ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور ذربائیجان کی بھرپوریکجہتی پرمشکور ہیں
، افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، پاکستان نے دشمن کے 7بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر اور غزہ کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آذربائیجان کے غیور عوام نے دشمن سے اپنی آبا اجداد کی سرزمین واپس چھین لی، صدر الہام علیوف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بے مثال ہیں۔شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا،
انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا جنگ میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے، معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی صلاحیتیں دیکھیں، پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم