دبئی(نیوز ڈیسک)بھارت سے مسلسل چوتھی شکست،پاکستانی بولرز ناکام،دبئی میں گرما گرمی کا ماحول، انڈین کھلاڑیوں نے پھر ہاتھ نہ ملایا، اوپنر فخر زمان مشکوک کیچ پر آوٹ قرار پائے، امپائر نے شک کا فائدہ بولر کو دیا ، فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے منگل کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی ، اگلا میچ جمعرات کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔پاکستانی بالرز 172رنز کا دفاع نہ کرسکے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بڑے اسکور کے باوجود پاکستانی بولنگ ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور بھارت نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا میچ چھ وکٹ سے جیت لیا اور لگاتار چوتھی کامیابی حاصل سات گیند پہلے حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم آٹھویں بار بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ ہارگئی۔ابھیشیک شرما اور شمبن گل کے بر ق رفتار اسٹروک پلے کے سامنے پاکستانی بولر بند نہ باندھ سکے اوپنرز نے میچ کو یک طرفہ بنادیا۔پاکستانی ٹیم کو فائنل کی ریس میں رہنے کے لئے منگل کو ابوظبی میں سری لنکا کو شکست دینا ہوگی اگلا اور آخری میچ جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔دبئی اسٹیڈیم میں میچ گرما گرمی والے ماحول میں کھیلا گیا۔شاہین آفریدی اور حارث روف سے بھارتی اوپنرز الجھتے رہے لیکن وکٹ نہ مل سکی تلک ورما 30ور ہاردیک پانڈیا13رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔بھارت کی105رنز پر پہلی وکٹ فہیم اشرف کو ملی جب شمبن گل28گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے47رنز بناکر بولڈ ہوئے۔ایک رن کے اضافے کے بعد حارث روف نے سوریا کمار یادیو کو صفر پر کیچ آوٹ کرادیا۔ابھیشیک شرما39گیندوں پر74رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ابرار احمد نے42رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔سنجو سیمسن کو 13رنز پر حارث روف نے بولڈ کیا۔حارث نے26رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ابھیشیک شرما اور شمبن گل نے اپنی ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا۔بھارتی ٹیم نے پہلی گیند چھکا مارا اور پچاس نز28گیندوں پر مکمل کئے۔پاور پلے کے چھ اوور ز میں69رنز بنے۔صاحبزادہ فرحا ن نے40رنز پر ابھیشیک کا کیچ ڈراپ کردیا۔انہوں نے پچاس رنز24گیندوں پر مکمل کئے۔ٹیم کے مجموعی 100رنز8.

4اوورز میں بنے۔صائم کے تین اوورز میں35اور ابرار کےدو اوورز میں28رنز بنے۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر171رنز بنائےیہ پاکستان کا بھارت کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں شدید گرمی کے پیش نظر چونگ چنگ چڑیا گھر نے جانوروں کو محفوظ اور آرام دہ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ٹھنڈے پانی، پھلوں اور جدید کولنگ سسٹمز کے ذریعے گرمی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق چونگ چنگ چڑیا گھر میں دیوقامت پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑے اور دیگر جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی کے تالاب، مصنوعی بارش (مسٹنگ سسٹم)، سایہ دار مقامات اور خصوصی خوراک کا انتظام کیا گیا ہے۔

چڑیا گھر میں موجود دیوقامت پانڈا دن کے گرم اوقات میں پانی کے تالابوں میں وقت گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے باڑوں میں مسلسل پانی کی باریک پھوار چلائی جا رہی ہے تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے۔

اسی طرح دریائی گھوڑوں اور ہاتھیوں کو جسمانی درجہ حرارت متوازن رکھنے کے لیے تربوز اور دیگر پانی سے بھرپور پھل کھلائے جا رہے ہیں، جبکہ ان کے لیے نہانے اور پانی میں رہنے کے اضافی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پانڈا نسبتاً ٹھنڈے موسم کے جانور ہیں اور شدید گرمی ان کی صحت، خوراک اور روزمرہ سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسی وجہ سے چین کے مختلف چڑیا گھروں میں موسمِ گرما کے دوران کولنگ سسٹمز، برف کے بلاکس، ایئر کنڈیشنڈ انڈور حصوں اور پانی سے بھرپور غذا کا استعمال معمول کا حصہ بن چکا ہے۔

چونگ چنگ چین کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں موسمِ گرما میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب یا اس سے بھی زیادہ پہنچ جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں شدید گرمی کی لہروں کے باعث مقامی انتظامیہ نے نہ صرف شہریوں بلکہ جنگلی اور قید جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی منصوبے نافذ کیے ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران جانوروں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضرورت کے مطابق ان کے ماحول، خوراک اور طبی نگہداشت میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ شدید گرمی کے باوجود انہیں کسی قسم کی تکلیف یا صحت کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی