data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشنز میں نمایاں ترقی دیکھی گئی، جبکہ اسپنر ابرار احمد بدستور ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد بولنگ کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جو عالمی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ محمد نواز ایک درجہ اوپر چڑھ کر بتیسویں نمبر پر آگئے۔ دوسری جانب سفیان مقیم چار درجے تنزلی کے بعد چوبیسویں نمبر پر چلے گئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان گیارہویں نمبر پر برقرار ہیں، بابر اعظم نو درجے بہتری کے بعد تیسویں، صائم ایوب دس درجے ترقی کے ساتھ انتالیسویں، اور سلمان آغا دس درجے بہتری کے بعد چونیویں نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد بیالیسویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ بولرز میں بھارتی اسپنر ورون چکروتی نے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں کو صلہ مل گیا
  • کھلاڑیوں کو پاکستانی پلیئرز سے مصافحہ یا ہائی فائیو سے نہیں روکیں گے، ہاکی انڈیا
  • حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • ڈنمارک آج بھی قانون کی حکمرانی میں پہلے نمبر پر، پاکستان 130ویں پوزیشن پر قائم
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال