ماضی میں تعلقات خراب کیے گئے، اب پاکستان کی مشرق سے مغرب تک عزت ہے : عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا، اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا،اب مہنگائی اورانٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی اناکی خاطرخراب کیے، اب پاکستان کی مشرق سے لےکرمغرب تک دنیامیں عزت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر ٹرمپ امن کے ضامن، پاک امریکا تعلقات نئی سمت میں داخل ہوں گے، شہباز شریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے ضامن ہیں، ان کی لیڈرشپ میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئی سمت میں داخل ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کر دی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے اور دنیا کے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیراعظم نے بالخصوص پاک بھارت کشیدگی میں سیزفائر کرانے کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت مداخلت اور فیصلہ کن قیادت نہ ہوتی تو خطہ ایک بڑے المیے کی لپیٹ میں آ سکتا تھا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی امن قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے، خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے ان کی کاوشیں اور مسلم دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت قابلِ تعریف ہیں۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات پر بھی تفصیل سے بات ہوئی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو اس سال طے پانے والے ٹیرف معاہدے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات نئی بلندیوں پر جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے کردار کی تعریف پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس تعاون مزید بڑھایا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک امریکا تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط اور کثیرالجہتی تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔