آئرش وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ غزہ پر جارحیت کو دیکھتے ہوئے دوست ممالک اب اسرائیل کی حمایت پر نظرثانی کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو انسانی وقار پر حملہ قرار دیا۔

انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے دوست ممالک غزہ جنگ میں اپنی حمایت پر سنجیدگی سے نظرثانی کریں اور فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنائے۔

مائیکل مارٹن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ مزید کیا کر سکتے ہیں۔ میں بالخصوص ان ممالک کو مخاطب کرتا ہوں جن کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا استعمال کریں۔

انھوں نے واضح کیا کہ جو ریاستیں اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کر رہی ہیں، انہیں اپنے اقدامات کے نتائج اور فلسطینی عوام پر اس کے تباہ کن اثرات پر غور کرنا چاہیے۔

آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ معصوم بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ امدادی سامان سرحد پر سڑ رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے خاندان کے لیے کھانے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ اسکول، اسپتال، مساجد اور ثقافتی ادارے جان بوجھ کر تباہ کیے جا رہے ہیں۔"

مائیکل مارٹن نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کی اس رپورٹ کی یاد دہانی کرائی جس میں غزہ کی جنگ کو نسل کشی قرار دیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے اب خاموش رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

آئرش کے وزیراعظم نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارکنوں کو مکمل رسائی دی جائے۔

آئرش وزیراعظم نے اسرائیل کو غزہ جنگ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بغیر کسی احتساب کے نہیں چل سکتی، اس کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انھوں نے کہا کہ

پڑھیں:

نیتن یاہو کا اقوام متحدہ سے خطاب، مسلم ممالک کا بائیکاٹ کا فیصلہ

نیو یارک: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے مندوبین اسمبلی ہال سے اٹھ کر باہر چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔

آج جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔


 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق، عسکری تعلقات بڑھانے کاعزم
  • پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق، عسکری تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ
  • اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا
  • نیتن یاہو کا اقوام متحدہ سے خطاب، مسلم ممالک کا بائیکاٹ کا فیصلہ
  • ٹرمپ جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، امریکی اہلکار کی تصدیق
  • مسئلہ فلسطین میں یورپ کی منافقت
  • انڈونیشیا کا غزہ میں 20 ہزار سے زائد امن فوج بھیجنے کا اعلان
  • خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: اب ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں
  • آسیان ممالک کیساتھ تعلقات خوشگوار، مزید آگے بڑھانے کا  وقت ہے:جام کمال