وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ 

نیویارک میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عطا تارڑ

پڑھیں:

شہباز شریف کا خطاب تاریخی، امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی: عطا تارڑ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا  اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں پوری امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اور فلسطین و کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نے فلسطینی بچی ہند رجب پر ظلم کو کربناک قرار دیا جسے بربریت سے شہید کیا گیا تھا۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی عوام کی بھرپور ترجمانی کی اور ان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا جس پر جنرل اسمبلی میں موجود مندوبین نے وزیراعظم کے خطاب کو بھرپور پذیرائی دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھی نہایت موثر طریقے سے اجاگر کیا اور بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے سات سالہ معصوم بچے ارتضیٰ عباس کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے پس منظر میں دنیا کو بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہم نے بھارت کے سات جنگی طیارے زمین بوس کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متاثر کن انداز میں اقوام عالم کے سامنے اہم نکات پیش کئے، وزیراعظم نے دنیا کے سامنے موسمیاتی تبدیلی سے نقصانات کا معاملہ بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا خطاب تاریخی، امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی: عطا تارڑ
  • امریکی صدر سے ملاقات بہت حوصلہ افزا تھی، شہباز شریف
  • امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا دورۂ کراچی، وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سے ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کراچی کا دورہ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور
  • گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا: وزیراعظم
  • شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی یورپی یونین کے سفیر رائموندس کاروبلس سے ملاقات