شہباز شریف کا خطاب تاریخی، امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں پوری امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اور فلسطین و کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نے فلسطینی بچی ہند رجب پر ظلم کو کربناک قرار دیا جسے بربریت سے شہید کیا گیا تھا۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی عوام کی بھرپور ترجمانی کی اور ان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا جس پر جنرل اسمبلی میں موجود مندوبین نے وزیراعظم کے خطاب کو بھرپور پذیرائی دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھی نہایت موثر طریقے سے اجاگر کیا اور بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے سات سالہ معصوم بچے ارتضیٰ عباس کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے پس منظر میں دنیا کو بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہم نے بھارت کے سات جنگی طیارے زمین بوس کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متاثر کن انداز میں اقوام عالم کے سامنے اہم نکات پیش کئے، وزیراعظم نے دنیا کے سامنے موسمیاتی تبدیلی سے نقصانات کا معاملہ بھی اجاگر کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔