Al Qamar Online:
2025-09-27@16:31:31 GMT

عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپارازی پر برہم

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپارازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘‘۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوری سپراٹ شہر میں چہل قدمی کےلیے نکلی تھیں اور فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ عامر خان کے ساتھ اپنے تعلق کے اعلان کے بعد سے گوری مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، حالانکہ عامر خان نے شروع ہی میں واضح کر دیا تھا کہ گوری کو نہ تو شہرت کی خواہش ہے اور نہ ہی میڈیا کی توجہ پسند ہے۔

A post common by Bhola Ramjani (@bhola_ramjani)

اس سے قبل عامر خان اور گوری کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، جہاں پاپارازی نے دونوں کے درمیان رومانوی لمحات کی تصاویر لی تھیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں۔ عامر خان نے 60 سال کی عمر میں اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ گوری کے ان کی زندگی میں آنے کے بعد ہی انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ بدلا۔ اداکار نے کہا ’’گوری مجھے اس وقت ملی جب میں سمجھ بیٹھا تھا کہ اب میری عمر گزر چکی ہے۔ میں نے تھراپی شروع کی تھی اور وہاں سے سیکھا کہ پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے، تبھی آپ دوسروں کو سچ میں محبت دے سکتے ہیں۔‘‘

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ ،رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر ، شہری بے چین

نارتھ کراچی کے رہائشی زون (ایس اے 25، سیکٹر 5-ایچ) میں قوانین کی خلاف ورزی
ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کی سرپرستی ، ماسٹر پلان کی صریحاً خلاف ورزی پر عوامی احتجاج

نارتھ کراچی کے رہائشی ایریا ایس اے 25، سیکٹر 5-ایچ میں ایک رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر کرنے کے اقدام نے مقامی شہریوں میں شدید بے چینی پھیلا دی ہے ۔ مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ یہ عمل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین اور اسے دیے گئے ماسٹر پلان کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔مبینہ طور پر اس غیرقانونی تعمیر کو ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کی سرپرستی حاصل ہے ۔ شہریوں کے مطابق، متعلقہ حلقوں کی جانب سے واضح غلط کام ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ، جس سے سرپرستی کے الزامات کو تقویت مل رہی ہے ۔مقامی رہائشیوں نے اس عمل کے خلاف احتجاج کیا ہے اور فوری
کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ رہائشی زون میں ایسے تجارتی منصوبے نہ صرف ان کی پرائیویسی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ پارکنگ، پانی اور ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔شہریوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سے اس معاملے میں فوری اور شفاف کارروائی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا، لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • لداخ مظاہرے؛ گرفتار رہنما فلم 3-ایڈیٹس کے رانچو ہیں؛ کردار عامر خان نے نبھایا تھا
  • نازیہ اور زوہیب حسن کی والدہ انتقال کرگئیں
  • عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پر برہم
  • کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ڈرامائی موڑ، ٹی ایل پی امیدوار کامیاب قرار
  • شادی کے لیے خون سے لکھے ہوئے خط موصول ہوئے، امریتا راؤ
  • سندھ بلڈنگ ،رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر ، شہری بے چین
  • 117 سالہ خاتون کی طویل زندگی کا راز عام غذا نکلا
  • ’باپ بننا چاہتا ہوں اور بنوں گا بھی‘، سلمان خان نے خواہش کا اظہار کر دیا
  • ایک سال سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں، سات دن میں خالی آسامیاں پُر کریں، جسٹس محسن اختر کیانی ڈپٹی کمشنر پر برہم