پاکستان میں ’نوراتری‘ کا جشن دیکھ کر بھارتی حیران
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نوراتری کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے، تاہم اس بار پاکستان سے سامنے آنے والی ویڈیوز نے بھارتی صارفین کو بھی حیران کر دیا۔
یہ ویڈیوز پاکستانی کنٹینٹ کریئیٹرز کی جانب سے شیئر کی گئیں جن میں پاکستانی ہندو کمیونٹی کو روایتی لباس میں گربا اور ڈانڈیا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں رہائش پذیر ہندو کنٹینٹ کریئیٹر پریتم دیوریا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے نوراتری کی ایک تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں، جس میں شرکا نے گربا اور ڈانڈیا کی محفل کو رنگین بنا دیا۔ ایک اور ویڈیو دھیرج کی جانب سے شیئر کی گئی، جو کراچی میں منعقدہ تقریب کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by प्रीतम (@preetam_devria)
View this post on InstagramA post shared by Dheeraj (@iamdheerajmandhan)
ان ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی بھارتی صارفین نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے کہا کہ ”پاکستان میں نوراتری کا جشن دیکھنا واقعی خوشگوار حیرت ہے۔“ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ”یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ لوگ اپنی مذہبی روایات آزادی کے ساتھ مناتے ہیں۔“
کچھ بھارتی صارفین نے پاکستانی ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے دل والے ایموجیز شیئر کیے، جبکہ دیگر نے سوال کیا کہ پاکستان میں ہندو کس طرح اپنی رسومات مناتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال شاردیہ نوراتری 22 ستمبر سے شروع ہوئی اور 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ یہ تہوار دیوی درگا کے نو روپوں کی پوجا کے لیے منایا جاتا ہے اور ہر دن ایک مخصوص رنگ کے ساتھ منسوب ہے۔ سفید، سرخ، نیلا، پیلا اور سبز سمیت نو رنگ نوراتری کی عبادات اور تقریبات کا حصہ ہوتے ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں شیئر کی
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔