محسن نقوی نے ایک بار پھر رونالڈو کی وڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-22
لاہور (نمائندہ جسارت) پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ایک بارپھر رونالڈو کی وڈیو شیئر کردی، جس میں جہاز گرانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیجنڈ فٹبالر رونالڈو کی ایک وڈیو آج دوسری بار شیئر کی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے وڈیو گزشتہ روز بھی شیئر کی تھی۔وڈیو میں رونالڈو ہاتھ سے جہاز اڑنے اور گرنے کا اشارہ کررہے ہیں۔ اس وڈیو کے شیئر ہونے کے بعد بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلیے منتیں کرنے لگا
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لیے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔
دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔
دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔
سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔
دیواجیت سائکیا نے کہا کہ دوسری طرف سے بھی تجاویز ہوں گی اور ہم بھی تجاویز دیں گے کہ اس مسئلے کو کیسے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔
VIDEO | Speaking to PTI, BCCI secretary Devajit Saikia says, "Our whole country is eagerly waiting for the trophy that India won in August during the Asia Cup in Dubai. However, the trophy has not arrived yet, so everyone, including the BCCI, is eagerly waiting. In both the… pic.twitter.com/o1p7sKoxEr
— Press Trust of India (@PTI_News) November 8, 2025